ہوم World دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر بسایا جائے گاکتنے لاکھ...

دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر بسایا جائے گاکتنے لاکھ افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ جانیے

0



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر بسایا جائے گا، اور اس شہر میں کتنے  لاکھ افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دبئی نے اپنے موجودہ ہوا بازی کے مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام آپریشنز کو اگلی دہائی کے اندر جدید ترین المکتوم ایئرپورٹ پر منتقل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق مستقبل کے ایئرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے، ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ کے اطراف نیا شہر ’دبئی ساؤتھ‘ بسایا جائے گا، دبئی ساؤتھ میں 10 لاکھ افراد کے لیے رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اگلی دہائی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ہوابازی کے مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version