ہوم World دلکش مسکراہٹ کی خواہش نوجوان کو موت کے منہ میں لےگئی

دلکش مسکراہٹ کی خواہش نوجوان کو موت کے منہ میں لےگئی

0



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر حیدر آباد میں شادی  پر  دلکش مسکراہٹ کی خواہش نوجوان کی موت کا سبب بن گئی۔

جیو نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  28 سالہ لکشمی نارائن کی موت حیدر آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ’ smile designing‘ سرجری کے دوران ہوئی،لکشمی نارائن کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے  کی موت بے ہوشی کی زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئی۔

نوجوان کے والد کے مطابق’ بیٹے نے سرجری کی اطلاع نہیں دی تھی، اسے صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ڈاکٹر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں‘۔والد کا بتانا ہے کہ سرجری کے دوران بیٹے کے بیہوش ہونے کے بعد  ہسپتال کے عملے نے  انھیں آگاہ کیا جس کے بعد بیٹے کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

صدمے سے گھرے باپ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لکشمی نارائن نے ایک ہفتہ قبل منگنی کی تھی جب کہ اگلے ماہ بیٹے کی شادی طے کی گئی تھی۔دوسری جانب ہلاک ہونے والے نوجوان کے  اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد لاپرواہی برتنے پر کلینک کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version