ہوم World دولہے کا بارات لے جانے کا انوکھا اندازپولیس نے دھرلیا 

دولہے کا بارات لے جانے کا انوکھا اندازپولیس نے دھرلیا 

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل مختلف انداز میں بارات لے جانے کا رواج پروان چڑھ رہا ہے جس میں کوئی مہنگی گاڑی تو کوئی بائیک پر اپنی دلہن کو لینے جاتا ہے لیکن ایک دولہے نے سب سے منفرد طریقہ آزمانے کی ٹھانی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دولہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے اور سب کی توجہ سمیٹنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہا اپنی بارات میں گاڑی کے اوپر کھڑا تھا اور بارات ہائی وے سے گزررہی تھی جبکہ اس دوران ڈرون سے بارات کا فوٹو شوٹ بھی جاری تھا لیکن پولیس نے بارات کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ہائی وے پولیس کی جانب سے دلہے کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے دولہے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version