روس میں فوج پر تنقید کرنیوالوں کے خلاف سخت ترین قانون منظور
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں فوج کیخلاف بولنےپر جائیداد ضبط کرنے کا قانون پاس ہوگیا،پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے قانون کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق فوج کیخلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنیوالے قانون کی زد میں آئیں گے، قانون کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر روسی فوج کیخلاف بولنے والوں کی جائیداد بھی ضبط ہوگی۔روسی پارلیمنٹ سے منظور قانون کے مطابق کارروائی ان تمام لوگوں کیخلاف بھی ہوگی جو ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں اور یوکرین جنگ پر تنقید کرتے ہیں، ساتھ ہی روس میں گھروں اور اپارٹمنٹ سے ہونیوالی آمدنی سے گزارا کرتے ہیں، روسی پارلیمنٹ میں فوج مخالفین کیخلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395 اور مخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے۔