واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آں لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ پر حملہ کہاں ہوا ہے۔تاہم واشنگٹن سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈ میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے قریب ہوئی۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ سیکرٹ سروس ٹیم جائے وقوعہ کی طرف پہنچ رہی ہیں۔ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔