ہوم World سعودی عرب: جعلی حج اجازت نامے نسک کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار...

سعودی عرب: جعلی حج اجازت نامے نسک کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار 7 پاکستانی بھی شامل

0



(خالد چیمہ) سعودی عرب میں جعلی حج اجازت نامے نسک کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار ہو گیا جس میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب میں جعلی حج اجازت نامے نسک کارڈ بنانے والا گروہ پکڑا گیا، سعودی عرب گروہ میں سات پاکستانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں، گروہ کے قبضے سے جعلی مہریں، جعلی حج اجازت نامے، کمپیوٹرز اور پرنٹر پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا 

گروہ کے ارکان جعلی حج اجازت نامے نسک کارڈ لوگوں کو فروخت کر رہے تھے ، مکہ مکرمہ پولیس نے  گروہ کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبل ازیں سعودی حکومت کی جانب سے اڑھائی لاکھ غیرقانونی عازمینِ حج کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version