ہوم World سعودی عرب سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

سعودی عرب سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

0



سعودی عرب، سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اسلام سےپہلے کے تاریخی ورثے کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او)امر بن صالح عبدالرحمن آل مدنی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے حراست میں لیا۔

امربن صالح پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس میں ان کی شراکت داری تھی، کرپشن میں شریک ان کے رشتے دار سمیت 3 افراد کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version