ہوم World سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے...

سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے ہیں؟

0



(ویب ڈٖیسک)سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،مملکت میں حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے جبکہ اگلے9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا بتانا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version