ہوم World سعودی عرب کا مزید افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ

سعودی عرب کا مزید افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ

0


سعودی عرب میں محکمہ احوال مدنیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نجران اور مدینہ منورہ ریجنز اور جدہ کمشنری میں مزید 8 افراد کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ام القرٰی سرکاری گزٹ نے 8افراد کو سعودی شہریت دینے سے متعلق وزارت داخلہ کی جاری کردہ قراردادیں جمعے کو جاری کی ہیں۔

جدہ کمشنری میں محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے سید عبدالحمید محمد مرزوق کی اولاد بندر، فھد اور سارہ کو سعودی شہریت دینے کی قرارداد جاری کی ہے۔

نجران ریجن میں حسین محمد صالح الحایک کی اولاد محمد، نورہ، غصنہ اور رفعہ کو سعودی شہریت دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے قراردادیں جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ احوال مدنیہ منورہ کے مطابق وزارت داخلہ نے قانون شہریت کی دفعہ 14 کے مطابق رائد فیض اختر محمد محمد عثمان کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ جاری کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version