ہوم World سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز

0



(ویب ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیز بخار کے باعث خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، سرمایہ کاری، تجارتی امور پر تبادلہ خیال

قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی ( بڑی آنت کا معائنہ ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020  میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version