ہوم World سعودی وزیر دفاع کی شامی وفد کے ساتھ انتقال اقتدار پر بات...

سعودی وزیر دفاع کی شامی وفد کے ساتھ انتقال اقتدار پر بات چیت

0


سعودی وزیر دفاع کی شامی وفد کے ساتھ انتقال اقتدار پر بات چیت

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزیر دفاع کی شامی وفد کے ساتھ انتقال اقتدار پر بات چیت، دوطرفہ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے شامی عوام کی خواہشات اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں شام کی نئی حکومت کے خارجہ اور غیرملکیوں کے امور کے وزیر اسد بن حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی شام کی نئی حکومت کے وفد میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر دفاع میجر جنرل مرھف ابوقصرہ اور محکمہ خفیہ کے سربراہ انس خطاب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد بن عیاف، محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد علی الحمیدان، آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سے شامی معاون وزیر خارجہ برائے غیرملکی کے امور محسن بن محمد مھباش اور معاون وزیر تارکین وطن برائے انسانی امور احمد دخان بھی موجود تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version