ہوم World سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں زخمی حالت کیسی ہے؟ حکومتی ترجمان...

سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں زخمی حالت کیسی ہے؟ حکومتی ترجمان نے اہم بیان جاری کردیا

0



(24 نیوز)سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے،فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔
مقامی ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں،ایک گولی وزیراعظم کے پیٹ پر لگی،خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے،کہ ان پر فائرنگ ہو گئی،سلواکیہ وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی حالت خطرے میں ہے۔ ترجمان ہسپتال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دوسرے ہسپتال منتقل کردیاگیا،ہسپتال لانے پر وزیراعظم ہوش میں تھے ۔
یورپی کمیشن کی سربراہ اور ہنگری کے وزیراعظم نے سلوواکین وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version