ہوم World  سمندری طوفان:تائیوان میں کارگو جہاز ڈوب گیا متعدد افراد ہلاک و لاپتا

 سمندری طوفان:تائیوان میں کارگو جہاز ڈوب گیا متعدد افراد ہلاک و لاپتا

0



تائی پئی سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔تائیوان میں مسلسل دوسرے روز سکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے، تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز سکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت اور 266 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، متاثرہ علاقے سے 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version