ہوم World سوات میں ہجوم کے تشدد سے شہری کی ہلاکت امریکہ کا ردعمل...

سوات میں ہجوم کے تشدد سے شہری کی ہلاکت امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

0



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا اور ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ 

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر تشویش ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں، مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، تشدد یا تشدد کی دھمکی اظہار کی قابل قبول شکل نہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، مذہبی، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے، پاکستانی ہم منصب سے مذہبی آزادی، اقلیتوں سے سلوک، انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے، سیکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکتداری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے، پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں، پاکستانی فوج کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جاری ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version