ہوم World سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹریفک حادثہ ,3پاکستانی زندگی کی بازی ہار...

سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹریفک حادثہ ,3پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے

0



بارسلونا(ارشد نذیر ساحل sy ) گزشتہ دنوں سپین کے شہر والنسیا کے شہر Benifairó de les Valls میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں3 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ارسلان اور فرحان اللہ ،منڈی بہاولدین  اور ارشاد احمد  وزیر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ قونصلر وحید الرحمان سانحہ کے مقام پر موجود ہیں تاکہ متاثرین اور لواحقین کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بارسلونا میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ آخری رسومات کے انتظامات کے لیے اہل خانہ اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں بشمول دستاویزات کی تیز رفتار کارروائی۔

سفیر ظہور احمد اور قونصل جنرل مراد وزیر نے پاکستانیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپین کے زرعی شہر ویلنسیا کے علاقہ بینیفاریو دی لاس بائیس میں ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑی2 وینوں سے ٹکرا گیا جس سے 4افراد زخمی اور3 موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں.





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version