ہوم World سکول میں بیٹے کی بدتمیز یسزا دینے کے چکر میں ماں نےکار...

سکول میں بیٹے کی بدتمیز یسزا دینے کے چکر میں ماں نےکار چرھادی

0



(ویب ڈیسک)سکول سے پیدل گھر آنے والے اپنے بیٹے پر ماں نے نادانستہ طور کار چڑھا دی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

امریکا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماں نے غلطی سے اپنے ہی بیٹے پر کار چڑھا دی، سارائی راشیل جیمز نامی عورت 9 فروری کو اپنے بیٹے کو سکول لینے گئی تو پرنسپل نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے صبح سکول میں بدتمیزی کی ہے۔

یہ بات سننے کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آئندہ بدتمیزی والا رویہ اختیار نہ کرے، راشیل نے اسکول سے تھوڑی دور اپنی کار روکی اور بیٹے کو حکم دیا کہ وہ یہاں سے 8 بلاکس تک پیدل چلتے ہوئے گھر جائے۔

اس دوران ماں کار چلاتی بچے کے ساتھ ساتھ سڑک پر جارہی تھی۔ تاہم بچے نے گاڑی کا ہینڈل پکڑ کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

خاتون نے کار کو وہاں سے تیزی سے نکالنے کی کوشش کی تو بچہ نادانستگی میں گاڑی کہ پچھلی ٹائروں کی زد میں آنے کے باعث زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:دماغ کو صحت مند اور تیز بنانے کے چند آسان طریقے

پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے بچے کو بہت زیادہ چوٹیں نہیں آئیں مگر صورتحال خراب بھی ہوسکتی تھی۔

27 سالہ ماں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ بھرنے پر انھیں رہائی ملی۔ خاتون کو اسپتال میں موجود زخمی بیٹے سے بھی ملنے سے روک دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version