ہوم World شمال مشرقی افغانستان طالبان کے سیکیورٹی بیس کے قریب دھماکا

شمال مشرقی افغانستان طالبان کے سیکیورٹی بیس کے قریب دھماکا

0



(ویب ڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوائی اڈے کے قریب طالبان کے ایک فوجی بیس کو دھماکے سے ہلا کر رکھ دیا گیا۔

ایک طالبان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ بیس پر دھماکہ ہوا ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مقامی رہائشیوں نے بھی اس دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا، جو ہوائی اڈے سے تقریباً دو کلومیٹر دور سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ کے شہر نیش ول میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 

حکام نے جائے وقوعہ کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ اڈہ شہر کی چھوٹی ہوائی پٹی کے ساتھ ہے، جو فی الحال کمرشل ایئر لائنز کے استعمال کیلئے نہیں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version