ہوم World شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان...

شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو ملک دشمنی قرار دیدیا

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو سعودی عرب سے متعلق بیان دیا گیا وہ پاکستان دشمنی ہے، اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مدد کی ہے، سعودی عرب نے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، غیر مشروط طور پر پاکستان کی مدد کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی دھماکا ہوا تو شاہ عبداللّٰہ نے نواز شریف کا ہاتھ تھام کر کہا پاکستان ہمارا سگا بھائی ہے، آئی ایم ایف میں بھی ہمیں سعودی عرب نے ہی بیل آؤٹ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کے نقصان کا اندازہ نہیں ہے، جو ہاتھ پاک سعودی تعلقات میں رکاوٹ بنے گا وہ ہاتھ توڑ دیں گے، یہ کیسا مذموم سیاسی مفاد ہے جس کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version