ہوم World صدارتی انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کو شکست دینے کا...

صدارتی انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کو شکست دینے کا دعویٰ

0



(ویب ڈیسک) صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کو شکست دینے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کو شکست دینا جو بائیڈن کو ہرانے سے بھی زیادہ آسان ہے، کملا ہیرس نے بدترین معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس کو انتخابات میں آسانی سے شکست دے دوں گا ، میں نہ جیتا تو امریکی معیشت ڈپریشن میں چلی جائے گی، جیت کر امریکا کو مضبوط بناؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

واضح رہے امریکہ میں صدراتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version