ہوم World صدر بشار الاسد کی خاتون مشیر لونا شبل کار حادثے میں ہلاک

صدر بشار الاسد کی خاتون مشیر لونا شبل کار حادثے میں ہلاک

0



دمشق (ویب ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد کی خاتون مشیر لونا شبل کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 48 سالہ لونا شبل کو ٹریفک حادثے کے بعد دمشق کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا جہاں 4 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد جمعہ کو ان کی موت ہوگئی۔روزنامہ جنگ کے مطابق شامی صدر نے لونا شبل کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار، انہوں نے ان کے خاندان سے بھی اظہارِ ہمدردی کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں لونا شبل کی گاڑی ٹریک سے ہٹ گئی تھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تھا، حادثے کے نتیجے میں خاتون مشیر کے سر سے خون بھی بہت زیادہ بہہ گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لونا شبل سابق صحافی تھیں، انہیں2020ء میں شام کے پانچ فوجی، حکومتی اور مالیاتی عہدیداروں کے ساتھ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لونا شبل پر بعد میں برطانیہ نے بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version