ہوم World طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی درجنوں ہلاک

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی درجنوں ہلاک

0



بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر چڑھادی جس کے باعث 35افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چینی شہر زوہائی کے سٹیڈیم میں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوئی اور ورزش میں مشغول افراد کو روند ڈالا، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ کار ڈرائیور کی شناخت 62 سالہ فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا، گرفتار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version