ہوم World طلبا کیلئے خوشخبری صدر کا قرضے معاف کرنیکا اعلان

طلبا کیلئے خوشخبری صدر کا قرضے معاف کرنیکا اعلان

0



(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے امسال دوسری بار طلبا کیلئے قرض معافی کا اعلان کیا ہے ، جس میں انہوں نے 2 لاکھ 77 ہزار طلبا کیلئے 7.4 بلین ڈالر کا قرض معاف کیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق 1.2بلین ڈالر قرض منسوخ کرنے کے بعد اب امریکی صدر نے پھر سے نوجوانوں کا دل جیتنے کیلئے قرض معافی کا اعلان کیا ہے جو کہ  انتہائی وسیع لیول پر کیا گیا ہے ، جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق 2 لاکھ 77 ہزار طلبا کا 7.4 بلین ڈالر قرض معاف کیا گیا ہے اور ایسا کرنے کا مقصد طلبا کیلئے بہتر تعلیم کی راہ ہموار کرنا ہے تا کہ وہ آسان طریقے سے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کے لیے 1.2 بلین ڈالر کا قرضہ منسوخ کیا تھا، اس وقت امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ تقریبا ایک لاکھ 53 ہزار افراد کے لیے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبا کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version