عالمی عدالت انصاف اسرائیلی نسل کشی کیخلاف کیس پر فیصلہ آج سنائے گی
ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنائے گی ۔عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔