ہوم World غزہ، اسرائیلی بمباری سے 3 سالہ بچی سمیت 20 فلسطینی شہید، اسرائیل...

غزہ، اسرائیلی بمباری سے 3 سالہ بچی سمیت 20 فلسطینی شہید، اسرائیل فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

0


غزہ، اسرائیلی بمباری سے 3 سالہ بچی سمیت 20 فلسطینی شہید، اسرائیل فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی بمباری سے3سالہ بچی سمیت 20 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی،اسرائیلی فوج کی حماس کے ہاتھوں2افسران سمیت 3فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق،عراقی مزاحمتی دھڑوں نے اسرائیل کے خلاف حملے روک دیے،تفصیلات کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مزید بیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے گیارہ فلسطینی شہید، نصیرات پناہ گزین کیمپ اور شجائیہ پر ڈرون حملوں میں تین فسلطینی شہید ہوئے، وسطی غزہ اور دیرالبلاح پر بمباری سے آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کو نشانہ بنایا ، 3افراد شہید،پولیو کے قطرے پینے گئی 3 سالہ بچی بھی نشانہ بن گئی، اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 افسروں سمیت 3اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق، اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال اور المواسی کیمپ پر حملے کئے، بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو آگ لگ گئی۔اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45ہزار 317تک جا پہنچی، ایک لاکھ 7ہزار 713افراد زخمی ہو چکے۔القسام بریگیڈز نے مختلف کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بیت حانون میں پیش آنے والے واقعہ میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version