ہوم World غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاریمزید 61 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاریمزید 61 فلسطینی شہید

0



(24 نیوز)غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی تھمنے میں نہیں آرہی ،صیہونی فورسز نے  غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرکے مزید  61فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فورسز  غزہ کے جبالیہ منظم تباہی کے تحت فلسطینیوں کا قتل کر رہی ہیں،غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں ابو تمیہ خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں، جبالیہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ 12 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ محاصرے کے دوران  شہدا کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی اب تک کی  تعداد 42 ہزار 344 تک پہنچ چکی ہے جبکہ  99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمر عبداللّٰہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

 الجزیرہ نیوز کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پھنسے رہائشیوں کو “قتل عام” کا سامنا ہے، اسرائیلی فورسز وہاں منظم تباہی کر رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version