ہوم World غیر خاتون سے تعلقات کا شبہ بیوی نے شوہر کو مائیکے بلا...

غیر خاتون سے تعلقات کا شبہ بیوی نے شوہر کو مائیکے بلا کر رات رکنے کو کہا اور نیند میں ۔۔افسوسناک انکشاف 

0



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک خاتون نے غیر ازدواجی تعلقات کے شبے پر اپنے سوتے ہوئے شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا اور پھر اسے چھت سے نیچے دھکا دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے گورکھپور سے تقریباً 50 کلو میٹر دور دیوریا کے علاقے میں پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کے مطابق آشیش کمار رائے کی بیوی امریتا رائے  کو اپنے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات کا شبہ تھا، آشیش 13  اپریل کوجب اپنی بیوی امریتا سے ملنے  سسرال گیا تو سسرالیوں نے آشیش کا موبائل اور بائیک کی چابیاں چھپادیں اور  آشیش کو رات سسرال میں ہی رکنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا۔

آشیش نے پولیس کو بتایا کہ  رات کو جب سب سوگئے  تو میں بھی سوگیا، رات 3  بجے بیوی نے  واش روم کے بہانے اٹھ کر  گرم  پانی  لاکر  مجھ پر پھینک دیا، گرم پانی پڑنے کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی اور  جب میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو ان سب نے  مجھ پکڑلیا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا اس دوران میرا سر بھی پھٹ گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version