وسط فلیپنس میں موجود کان لاؤن آتش فشاں میں 9 دسمبر کو دھماکہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آسمان میں 3 کلو میٹر تک راکھ کے غبار نظر آرہے ہیں۔ فلیپنس انسٹی ٹیوٹ آف والکینولوجی اینڈ سسمولوجی کے مطابق یہ ابھی اور دھماکہ کر سکتا ہے، اس لیے ابھی کچھ دنوں تک خطرہ برقرار رہنے والا ہے۔
تھرمل اور ایکس رے کیمرہ مانیٹرس کے مطابق گرم لاوا اور پتھر کی کثافت بہت زیادہ ہے۔ پہاڑ کی چوٹی سے بھاری مقدار میں گرم راکھ اور کیچڑ نکل کر آ رہا ہے۔ یہ سینکڑوں فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے نیچے آ رہا ہے۔ فلیپنس کے سول ڈیفنس آفس نے 87 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے۔