ہوم World لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر اسرائیلی حملے، 40 ممالک...

لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر اسرائیلی حملے، 40 ممالک کی مذمت

0


لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس میں شامل 40 ممالک نے فورس پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ان ممالک کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امن مشن پر حملے فوری طور پر روکے جائیں۔

مشترکہ بیان جاری کرنے والے ممالک میں پولینڈ، انڈونیشیا، اٹلی اور بھارت بھی شامل ہیں۔

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فورس کی تنصیبات بھی زد میں آئی ہیں۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان امن فورس پر ہونے والے حملون میں اب تک اس کے کم از کم پانچ اہل کار زخمی ہوچکے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملے سے اقوام متحدہ کی امن فوج کی اہم ترین بیس بری طرح متاثر ہوئی ہے جس پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مغربی ممالک سے اس حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version