ہوم World لبنان نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کے حوالے کردیا

لبنان نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کے حوالے کردیا

0


لبنان نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کے حوالے کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)لبنانی حکومت نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کی نئی انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فوجی اہلکاروں نے باغیوں کی کارروائیوں کے دوران لبنان میں پناہ لے لی تھی، شام حکومت کے حوالے کیے گئے اہلکاروں میں فوجی اہلکار اور افسران بھی شامل ہیں۔اس سے قبل حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار سے زائد شامی شہری ترکیہ سے شام واپس پہنچ گئے۔عرب و ترک میڈیا کے مطابق 2011ء سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے لاکھوں پناہ گزین ترکیہ چلے گئے تھے، بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 ہزار شامی وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ 30 لاکھ شامی پناہ گزین اب بھی ترکیہ میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ تقریباً 20 دن قبل شام میں بشارالاسد کے فرار ہونے کے بعد وہاں نئی حکومت قائم ہو چکی ہے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version