ہوم World لوک سبھا انتخابات ترینمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے...

لوک سبھا انتخابات ترینمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے حلقے کا تنیجہ آگیا

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترینمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے حلقہ بہارم پور سے بڑی کامیابی حاصل کرلی، کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چوہدری کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف پٹھان نے کانگریس امیدوار کے 3 لاکھ 59 ہزار 367 کے مقابلے میں 4 لاکھ 23 ہزار  451 ووٹ حاصل کیے۔ اسی نشست پر بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ حاصل کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ ’میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے ساتھ رہے، یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ تمام ورکرز کی جیت ہے۔ میں اپنی جیت پر انتہائی خوش ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کےلیے ہیں، میں ادھیر رنجن کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں گجرات میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی ہوں گا، لیکن اب مجھے بیہرم پور میں ایک اور خاندان مل گیا ہے۔ میں نے اپنی کامیابی کے بعد ممتا بنرجی سے بات کی ہے، وہ سب بہت خوش ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version