ہوم World مئیر آف لندن کا تاج کون پہنے گا؟انتخابی دنگل کل سجے گا

مئیر آف لندن کا تاج کون پہنے گا؟انتخابی دنگل کل سجے گا

0



(24 نیوز )برطانوی پارلیمنٹ کے بعد دوسرے اہم ترین انتخابی عمل مئیر آف لندن کے چناؤ کیلئے پولنگ  کل ہو گی ۔ 
تفصیلات کے مطابق مئیر آف لندن کے تاج کیلئے  بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان اور کار مکینک کی بیٹی  سوسن ہیل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ،پولنگ بغیر کسی وقفہ کے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی،مئیر آف لندن کے لئے انتخاب میں 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 60 لاکھ ووٹرز مئیر آف لندن ،لندن اسمبلی کے 25 ممبران سمیت 14 لوکل باڈی الیکشن کے امیدواروں کا چناؤں کریں گے،پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوسری بار اپنے عہدے کا دفاع کریں گے۔
لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے اپنی پارٹی کی پالیسی سے ہٹ کر غزہ میں مسلمانوں کی نشل کشی پر کھل کر بیان دیئے ہیں ،لندن کو جرائم اور پالوشن سے پاک کرنے کے لئے صادق خان پر عزم ہیں جبکہ لندن میں یو لیز اور کنگیجشن جیسے بھاری چارجز سمیت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے حکومتی پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی اسرائیل کا ایک اور ڈرامہ ہے: سینئر صحافی سلیم بخاری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version