ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 133ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں 100سے زائد افراد زخمی ہیں ,حملے کی ذمے داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے گزشتہ رات 8 بجے کے قریب کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ادھر ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔