لیجنڈری امریکی کامیڈین اور اداکار باب نیوہارٹ 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وہ کافی وقت سے بیمار تھے، جمعرات کو ان کی موت لاس اینجلس شہر میں ہوئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق باب نیوہارٹ نے 1950ء میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
وہ 1970ء اور 1980ء کے دو ہِٹ ٹیلی ویژن شوز کے باعث بہت مشہور ہوئے۔ انہوں نے اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز بھی جیتے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق باب نیوہارٹ نے اپنے کیریئر کے دوران ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔