ہوم World ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی گجرات کا ’امیر...

ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی گجرات کا ’امیر ترین‘ چور پولیس کی گرفت میں آگیا

0



نئی  دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے روہت سولنکی کو گرفتار کر لیا، جو چوری کرنے کےلیے لگژری ہوٹلوں میں ٹھہرتا، ہوائی سفر کرتا اور دن کے وقت ہوٹل کی ٹیکسی بک کرتا تھا۔

گزشتہ ماہ روہت کانو بھائی سولنکی واپی میں 1 لاکھ روپے کی چوری کے سلسلے میں پولیس کے جال میں پھنس گیا، جس کا چوریوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق تفتیش کے بعد پولیس اس کی پرتعیش زندگی کا انکشاف سن کر حیران رہ گئی، سولنکی نے 19 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ سولنکی ممبئی کے ممبرا علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے شاندار فلیٹ میں رہتا تھا اورقیمتی کار چلاتا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version