ہوم World مودی نے آتے ہی مسلمانوں کو جمہوری حق سے محروم کردیا

مودی نے آتے ہی مسلمانوں کو جمہوری حق سے محروم کردیا

0



(24نیوز)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے بعد نو منتخب وزیرا عظم مودی نے حلف اٹھایا تاہم اپنی کابینہ میں کسی بھی مسلمان رکن کو وزارت نہیں دی۔ 

 میڈیا کے مطابق نو منتخب بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے اپنی کابینہ میں کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنایا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی نئی حکومت میں 30 وزرا اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں،کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی،تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مضبوط اپوزیشن کے سامنے متنازع سیاسی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا مودی حکومت کیلئےچیلنج ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نو منتخب وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تھا،بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا، تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر) میں ہوئی تھی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کے بعد ان کے بیٹے جنید کی فلم بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئی
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version