اس سے قبل حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا تھا کہ حماس کا مذاکراتی وفد ہفتہ کو جنگ بندی کی تجویز پر نئے مذاکرات کے لیے قاھرہ پہنچا ہے۔ حماس رہنما نے کہا ہم صرف یہ سوچ رہے ہیں کہ اپنے لوگوں، جو ہمارا اصل سرمایہ ہیں، ان کے خلاف جارحیت کو کیسے روکا جائے۔ واضح رہے قطر، مصر اور امریکہ بطور ثالث اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے یرغمالیوں کے تبادلے اور 40 دنوں کے لیے لڑائی بند کرنے کی تجویز پر حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ نومبر کے آخری سات روز جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ کوئی جنگ بندی ہوگی۔ اس وقت 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں 80 اسرائیلیوں سمیت 105 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔