ہوم World نیویارک سٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ 200 گرفتار

نیویارک سٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ 200 گرفتار

0



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیویارک سٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، غزہ کو جینے دو’ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند ہوگئے۔
مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے امریکا سے غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کرکے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ’غزہ کو جینے دو‘ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند کئے۔مظاہرین میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
مظاہروں میں شامل یہودی گروپوں نے بتایا کہ ہمارے 500 مظاہرین نے مظاہرے میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق 206 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version