ہوم World وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے سےمتعلق تبصرے سے گریز

وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے سےمتعلق تبصرے سے گریز

0



(ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ایسے میں مختلف ممالک کی جانب سے دونوں ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متعلق  فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس تنازع کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملوں کے بعد امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران پر حملے کے منصوبے سے متعلق پیشگی وارننگ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سی پیک کا دوسرا فیز شروع ہونے کے بعد ہی چینی قرضوں کی ادائیگی ممکن ہوگی، وزیر خزانہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد ایران کا فضائی دفاعی میزائل نظام فعال ہوا اور دفاعی نظام نے اصفہان فوجی اڈے پر داغے گئے تینوں ڈرون کو تباہ کردیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انتقامی کارروائیوں کو روکنے کا وقت ہے ، جبکہ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version