ہوم World وزیراعظم شہبازشریف سے چینی کمپنی کے بانی کی ملاقاتموبائل فونز کی تیاری...

وزیراعظم شہبازشریف سے چینی کمپنی کے بانی کی ملاقاتموبائل فونز کی تیاری سمیت 4شعبوں میں سرمایہ کاری کا اظہار

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں چینی کمپنی نے موبائل فونز کی تیاری سمیت 4شعبوں میں سرمایہ کاری کا اظہارکر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے چینی کمپنی کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤ جیانگ نے شینزن میں ملاقات کی،چینی کمپنی نے پاکستان کے 4شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کااظہارکیا،4شعبوں میں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس ،جدید زراعت اور فن ٹیک شامل ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزرااسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال،محمد اورنگزیب،عبدالعلیم خان، جام کمال، عطا اللہ تارڑ اور شزہ فاطمہ نے بھی شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں،ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version