ہوم World وزیراعظم شہباز شریف کی  نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم...

وزیراعظم شہباز شریف کی  نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں 

0



نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 5 روزہ دورۂ امریکہ پر آج نیویارک پہنچیں گے. وزیر اعظم کے وفد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہوں گے. 

وزیرِ اعظم اپنے دورۂ امریکہ میں عالمی رہنماؤں کے سامنے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک کے مسائل، پاکستان کی خطے میں دھشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں، عالمی معاشی نظام و مقروض ممالک کے مسائل، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے و ظلم و جبر اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے.

‎وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے. اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ ایس ڈی جی مومنٹ، سلامتی کونسل کی لیڈر شپ دار پیس کے عنوان سے ہائی لیول اوپن ڈیبیٹ اور بڑھتی ہوئی سطح سمندر سے ممکنہ خطرات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے. 

‎وزیرِ اعظم  فلسطین کے صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں فلسطین میں جاری صہیونی ظلم و جبر کو روکنے اور عالمی برادری کو اس زمرے میں اقدامات کو تیز کرنے کیلئے آمادہ کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو گی.  

‎وزیرِ اعظم دوست ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دار اسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیئے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version