ہوم World ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر افغان حکومت کا بھی ردعمل آگیا

ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر افغان حکومت کا بھی ردعمل آگیا

0



(24نیوز)امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر افغانستان کی طالبان حکومت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے گی۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ معاملات بہتر بنائے جائیں۔ امید ہے کہ اب دوطرفہ تعلقات میں واضح پیش رفت ہوسکے گی اور دونوں ممالک تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرپائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن اور اشتراکِ عمل کے معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے عہدِ صدارت ہی کے دوران دستخط کیے تھے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں غزہ اور لبنان میں لڑائی رک سکے گی اور ٹرمپ دنیا کو جنگ و جدل سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی جیت کا پہلا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version