ہوم World ٹیسلا کے سائبر ٹرک دھماکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی

ٹیسلا کے سائبر ٹرک دھماکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی

0



نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص حاضر سروس امریکی فوجی نکلا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  سائبر ٹرک کے اندر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی جس کی شناخت کر لی گئی ہے، دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت میتھیو لیولز برگر کے نام سے ہوئی جو کہ حاضر سروس امریکی فوجی ہے۔ سائبر ٹرک میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

امریکی میڈیا کا حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ سائبر ٹرک کار رینٹل کمپنی سے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version