ہوم World پاکستان اور ایران کے تنازع میں افغانستان کہاں کھڑا ہے؟  کابل سے...

پاکستان اور ایران کے تنازع میں افغانستان کہاں کھڑا ہے؟  کابل سے بیان سامنے آ گیا

0



پاکستان اور ایران کے تنازع میں افغانستان کہاں کھڑا ہے؟  کابل سے بیان سامنے آ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ایران کے تنازع سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا بیان سامنے آ گیا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ کشیدہ صورت حال میں تحمل کی راہ اپنانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی تازہ صورت حال تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین متنازع مسائل پر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بات چیت کی راہ اپنائیں۔ 

اس سے قبل چین نے پاکستان اور ایران کے مابین معاملات کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کی تھی،چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی تھی، دریں اثنا کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version