ہوم World پاکستان: دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ہوئی نئے سال کی شروعات، 3...

پاکستان: دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ہوئی نئے سال کی شروعات، 3 الگ الگ مقامات پر بم دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

0


1. خیبر پختونخوا:

پاکستان میں یکم جنوری کو رات تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے حملے کی متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’رات ایک بجے خیبر پختوںخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے دربان علاقہ کی ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں پولیس کے ایک کانسٹیبل اور ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ دیگر 2 افراد زخمی ہو گئے۔‘‘

2. جنوبی وزیرستان:

پولیس نے جنوبی وزیرستان میں ہوئے حملے کے بارے میں بتایا کہ ’’یہ حملہ جنوبی وزیرستان ضلع کے اعظم ورسک علاقہ میں پیش آیا۔ اس علاقہ میں ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا بم پھٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک بچے کی موت ہو گئی جب کہ دیگر 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

3. بنّوں ضلع:

تیسرا حادثہ بنّوں ضلع کے ماماخیل علاقہ میں پیش آیا۔ یہاں سڑک کنارے رکھے گئے بم کے پھٹنے کی وجہ سے تقریباً 5 پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version