پاکستان کے نئے ناظم الاموردہلی پہنچ گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تعینات کئے جانے والے پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ناظم الامور اعزاز خان کی جگہ سعد احمد وڑائچ ناظم الامور کا عہدہ سنبھالیں گے۔