ہوم World پردہ کرنا میک اپ کرنے سے آسان ہے میں پردے کوترجیح دیتا...

پردہ کرنا میک اپ کرنے سے آسان ہے میں پردے کوترجیح دیتا ٹرمپ کا پرانا بیان سامنے آگیا

0



 واشنگٹن(آئی این پی )  ڈونلڈ ٹرمپ نے پردے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ وائرل ویڈیو 8 سال پرانی ہے تاہم یہ ویڈیو سی این این نے دوبارہ وائرل کی اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسلمان ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جب کہ کچھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنے کو سراہا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میک اپ کرنے کے مقابلے میں پردہ کرنا زیادہ آسان ہے اور اس سے وقت بھی بچتا ہے۔ اگر میں عورت ہوتا تو میک اپ پر پردے کو ترجیح دیتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں ان کا حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک سروے میں کملا ہیرس سے بہت معمولی شکست کا سامنا ہے اور اس فرق کو کم کرنے کے لیے ان کی میڈیا ٹیم نے پرانی ویڈیو وائرل کرائی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version