نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں شیڈول ایک شادی کا کارڈ سامنے آتے ہی پولیس نے دولہا اور دلہن کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد دولہا کو حوالات کی سیر کرنا پڑگئی ۔
دکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سریش نائک کے طور پر ہوئی ہے، جس شخص نے شادی کے کارڈ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا امیدوار کی تصویر کا استعمال کیا۔سریش نائک نے اپنے بھائی کی شادی کے کارڈ پر بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار گھونندن راؤ کی تصویر لگائی اور مہمانوں سے گزارش کی کہ وہ شادی کے تحفے کے طور پر آنے والے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں ان دنوں انتخابی ماحول ہے اور انتخابی مہمات کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کئے گئے ہیں۔اسی وجہ سے سریش کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت انتخابات میں بے جا اثر ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔