ہوم World چھتیس گڑھ، فورسز کی کارروائی، 4 افراد ہلاک

چھتیس گڑھ، فورسز کی کارروائی، 4 افراد ہلاک

0


چھتیس گڑھ، فورسز کی کارروائی، 4 افراد ہلاک

دنتے واڑہ(اے پی پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے باستر میں فورسز نے4افراد ہلاک کردیے ہیں۔ فورسز نے ہلاک ہونےو الوں کو مائو باغی قرار دیتے ہوئے کہ اکہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی ماراگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسزنے مزیدکہاکہ نکسل علیحدگی پسندوں کےساتھ تصادم کاواقعہ ہفتہ کی شام جنوبی ابوجھماد کے گھنے جنگل میں پیش آیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ختم ہونے کے بعد جائے وقوعہ سے چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ فورسز نے خودکار ہتھیاروں کو ضبط کرنے کا دعویٰ بھی کیا جس میں ایک کلاشنکوف رائفل بھی شامل ہے۔تصادم میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سنو کرم کی جان چلی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version