ہوم World چین  میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا 11 افراد ہلاک30...

چین  میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا 11 افراد ہلاک30 لاپتہ

0



 (ویب ڈیسک ) چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا، پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے ، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل منہدم ہوا، پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام نے بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام بھی معطل ہے۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version