ہوم World ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکال لیحیرت انگیز...

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکال لیحیرت انگیز انکشافات

0



ہنوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ویتنام کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کی شکایت لئے ہسپتال آیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساو¿نڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کئے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خاطرہ بنا ہوا ہے۔ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی کامیاب سرجری کی گئی اور مریض کے ہوش میں آنے کے بعد اس سے زندہ ایل مچھلی کے پیٹ میں جانے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر وہ کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایل مچھلی نچلے حصے ریکٹم سے اندر بڑی آنت تک گئی ہوگی۔
ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ حصہ آنت کو مزید نقصان نہ کرے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version